English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس اور جے ڈی ایس حکومت عوامی مفاد میں نہیں ہے :  سریش انگڑی 

share with us

بنگلورو 24/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  کانگریس اور جے ڈی ا یس حکومت عوامی مفاد میں نہیں ہے، ریاست میں ان کے سرکاربنانے کا مقصد بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنا ہے، یہ حکومت عوامی مسائل پر توجہ نہیں رہی ہے۔ اس طرح کا الزام مرکزی وزیر برائے ریلوے سریش انگڑی نے بیلگام میں ایک پریس کانفرنس میں لگایا۔ انہو ں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اب زوال کا شکار ہورہی ہے، اس لیے اس کے بارے میں کچھ کہنا بے فائدہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یوروپا کے وزیراعلیٰ بننے کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے خود ایڈی یوروپا آنے والے دونوں میں اس سوال کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیلگام سے ہبلی کے لیے ڈبل لائن بچھائی جارہی ہے اسی طرح پونہ تا میرج، میرج تا بیلگاوی میں بھی ڈبل لائن کا کام جاری ہے جس کے بعد مسافروں کے لیے مزید سہولت ہوگی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا