English   /   Kannada   /   Nawayathi

منصور خان ہندوستان لوٹنے پر انہیں تحفظ فراہم کیا جائے گا :  ایس آئی ٹی 

share with us

بنگلورو 24/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  آئی ایم اے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد منصور خان نے بیرونِ ملک سے آج شہر کے پولیس کمشنر آلوک کمار کے نام جاری ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معاملہ کی جانچ کررہی ایس آئی ٹیم نے کے سینئر افسر یس گریش نے کہا ہے کہ آئی ایم اے کے منیجنگ ڈائرکٹر محمد منصور خان اگر ہندوستان واپس آنے کیے لیے تیار ہیں تو انہیں حکومت پورا تحفظ فراہم کرے گی۔ آج منصور خان کی جاری کردہ اس ویڈیو کے تعلق سے اخباری نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے افسر گریش نے کہا کہ محمد منصور خان نے اپنے آئی ایم ایس فیس بک اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ پولیس کمشنر اور سرمایہ کاروں کے نام دئیے گئے پیغام میں کئی اہم افراد کے نام لیے ہیں۔ منصور خان اس وقت ہمارے نزدیک ایک ملز م ہیں اور ایک ملزم کی حیثیت سے جو باتیں کی ہیں اور الزاات لگائے ہیں اس کے متعلق کسی جانچ کے بغیر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ منصور نے اپنے ویڈیو میں کہا ہے کہ انہیں اپنی جان کا ڈر ہے اورممکن ہے کہ انہیں قتل بھی کردیا جائے۔ اس سلسلہ میں میں یہ واضح کرنا چاہتاوں کہ اگر منصور ہندوستان لوٹ آئیں گے تو پولیس اور ایس آئی ٹی انہیں پورا تحفظ فراہم کرے گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا