English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی مقابلہ اذان وحسن قرات، 56 ہزار افراد کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم

share with us

ریاض:24جون2019(فکروخبر/ذرائع) دنیا بھرسے عالمی مقابلہ اذان وحسن قرات میں شرکت کے لیے 56 ہزار افراد نے رجسٹریشن کراکر نیا ریکارڈ قائم کردیا ، مقابلے میں 162 ملکوں کے 13 ہزار امیدوار شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیرِاہتمام اذان اور حسنِ تِلاوت قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلے کی 22 مئی کو شروع کردہ رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔

اس مرحلے میں دنیا بھر کے 56 ہزار افراد نے اپنی رجسٹریشن کرائی، جبکہ مقابلے کے لیے دنیا کے 162 ممالک کے 13 ہزار مؤذننین اور قراء حضرات کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے ، جو اس مقابلے میں حصہ لیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مقابلہ حسن قرآت و اذان کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دنیا بھرسے شرکاءکی سعودی عرب آمد جاری ہے، یہ مرحلہ 22 جولائی تک جاری رہے گا۔

دوسرا مرحلہ 22 جولائی کو شروع ہوگا جس امیدواروں کی جانچ پڑتال کے بعد ان کی مقابلے میں?نامزدگی کی جائے گی۔ یہ مرحلہ 24 جولائی سے 23 اگست تک جاری رہے گا۔

اس کے بعد 24 اگست سے 23 ستمبرتک کارکردگی کی بنیاد پربہترین قراردیئے جانے والے امیدواروں کی فہرستیں تیار کی جائیں گی اور 25 ستمبرسے 25 اکتوبر تک کامیاب ہونےوالے امیدواروں کا مرحلہ وار اعلان اوران میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

اس مقابلے کے لیے دنیا بھر میں آن لائن رجسٹریشن کرانے والے کل افراد کی تعداد 56 ہزار ہے، جو ماضی کے مقابلوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔ مقابلہ جیتنے والے خوش نصیبوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ ریال کے نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے، امریکی کرنسی میں انعامی رقم کی مالیت 32 لاکھ ڈالرسے زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے رواں سال جنوری میں اس مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا