English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ اور کم جونگ اُن کے درمیان خط وکتابت جاری ہے:وائٹ ہاوس

share with us

واشنگٹن:24جون2019(فکروخبر/ذرائع)وائٹ ہاوس نے  اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ صدر ٹرمپ نے شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن کو  ایک خط روانہ کیا ہے۔

 وائٹ ہاوس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے  اس بارے میں بتایا کہ  دونوں  لیڈروں کے درمیان   خط و کتابت کا سلسلہ جاری ہے ۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  KCNA   کے مطابق ، کم جونگ  اُن نے بھی اس خط کی وصولی کا اعتراف کیا ہے جو کہ انتہائی زبردست بھی ہے ۔

 صدر ٹرمپ  28 تا29 جون کے درمیان   جاپانی شہر اوساکا میں منعقد ہونے والے   جی -20 اجلاس کے سلسلے میں  چینی اور روسی صدور سے ملیں گے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا