English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی ادارہ خوراک کے نئے سربراہ کا انتخاب،تعلق چین سے ہے

share with us

نیویارک:24جون2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے خوراک و زراعت کے ادارے (FAO) کے رکن ملکوں نے نئے سربراہ کے لیے نائب چینی وزیر زراعت چُو ڈونگ یُو کو منتخب کر لیا ہے۔

 وہ اس عالمی ادارے کے پہلے چینی سربراہ ہوں گے۔55 سالہ چینی وزیر کو ادارے کے 194 رکن ممالک میں سے 108 نے ووٹ دیا۔ ادارے کے موجودہ سربراہ ہوزے گراسیانو ڈی سلوا کی مدت ملازمت رواں  سال 31 جولائی کو مکمل ہو رہی ہے۔

 مختلف ممالک میں اقوام متحدہ کے اس ادارے کے ساڑھے 11 ہزار سے زائد ملازمین ہیں۔اس ادارے کا مقصد ہے کہ سن 2030 تک دنیا کو  فاقہ کشی سے نجات دلائی جا سکے۔ ادارے   کا صدر دفتر اطالوی  دارالحکومت روم میں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا