English   /   Kannada   /   Nawayathi

میئر کےالیکشن میں ترک صدر ایردوان کی پارٹی کو دوبارہ شکست

share with us

استنبول :24جون2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے شہر استنبول کے میئر کے لیے دوبارہ منعقد ہونے والے انتخابات میں صدر رجب طیب ایردوان کی سربراہی والی جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے امیدوار کو شکست سامنا کرنا پڑا ہے۔
ترکی کے شہر استبنول کے میئر کے لیے منعقد انتخابات میں حزب مخالف کے مشترکہ امیدوار اکرم امام اوغلو نے حکمراں جماعت کے امیدوار بن علی یلدرم کو واضح اکثریت سے شکست دے دی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ابتدائی رجحانات میں بن علی یلدرم کو شکست ہوئی ہے اور ان کے مخالف امیدوار اکرم امام اوغلو نے 95 فیصد نتائج کے مطابق 53 اعشاریہ 69 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

بن علی یلدرم کا کہنا تھا:'نتائج کے مطابق ان کے حریف امام اوغلو کو برتری حاصل ہے، میں انہیں مبارک باد دیتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔'

اطلاعات کے مطابق اکریم امام اوغلو نے 46 لاکھ 98 ہزار 782 ووٹ حاصل کیے جو 54 اعشاریہ تین فیصد بنتے ہیں جبکہ بن علی یلدرم نے 39 لاکھ 21 ہزار 201 ووٹ حاصل کیے جو 45 اعشاریہ 9 فیصد ہیں۔

اس سے قبل 31 مارچ کو ہونے والے انتخابات میں اپوزیشن امیدوار اکرم امام اوغلو نے صدر ایردوآن کے حمایت یافتہ امیدوار کو شکست سے دوچار کر دیا تھا اور میئر منختب ہو گئے تھے، تاہم بعد میں انتخابات میں بے ضابطگیوں کی بنیاد پر ان انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا