English   /   Kannada   /   Nawayathi

عدالت سے اجازت نامہ حاصل کرکے ضبط شدہ جانووں کو لے جاتے وقت پٹاخے پھوڑے گئے :   وی ایچ پی نے کیا اعتراض 

share with us

منگلورو 23/ جون 2019(فکروخبر نیوز) ضبط شدہ جانور عدالت کی جانب سے چھوڑے جانے کے بعد انہیں لے جانے کے دوران پٹاخے پھوڑکر  اپنی خوشی کا اظہار کیے جانے کے معاملہ پر وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے سٹی پولیس کمشنر سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جوکٹے میں جانوروں کو لے جانے کے دوران پٹاخے پھوڑ نا امن وامان میں خلل ڈالنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنمبور پولیس تھانہ کے اہلکاروں نے 4جون کو جوکٹے کے قریب 23جانوروں کو ضبط کرتے ہوئے محمد حنیف گدا منے اور دیگر مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔ ضبط شدہ جانور پاجر گؤ شالہ میں بھرتی کیے گئے تھے۔ 21جون کو عدالت نے محمد حنیف کو ضبط شدہ جانوروں کو لے جانے کی اجازت دے دی۔ 21جون کو جانوروں کو لے جانے کے دوران چند نوجوان جمع ہوگئے، پٹاخے پھوڑے اور ویڈیو بناکر سوشیل میڈیا پر پوسٹ کردی۔ مذکورہ تنظیم کا ماننا ہے کہ اس کے ذریعہ سے انہوں نے پر امن ماحول میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ انہو ں نے زور دے کر کہا ہے کہ ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر کورٹ نے ملزمین نے جانوروں کو لے جانے کی اجازت حاصل کی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا