English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی فضائی کمپنی نے آبنائے ہرمزاور خلیج عْمان کے فضائی روٹ تبدیل کردئیے

share with us


سعودی فضائی کمپنی کی طرف سے یہ اقدام مسافروں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے اٹھایاگیا،عرب ٹی وی 


ریاض:23جون2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی نے اپنی پروازوں کو خلیج عْمان اور آبنائے ہرمز کے فضائی راستے استعمال کرنے سے روکتے ہوئے متبادل روٹس کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فضائی کمپنی کی طرف سے یہ اقدام مسافروں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے اٹھایاگیا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ایشیائی ملکوں کے لیے چلائی جانے وال پروازوں کو خلیج عرب کی فضاء میں متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔ مسافروں کے تحفظ کے لیے سعودی ایئرلائن کی کوئی پرواز آبنائے ہرمز اور بحر عْمان کی فضائی حدود کو استعمال نہیں کریگی۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ روٹ تبدیل ہونے سے پروازوں کی آمد ورفت کے اوقات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز متعدد عالمی فضائی کمپنیوں نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت آبنائے ہرمز کی فضائی حدود کو استعمال نہ کرنے کافیصلہ کیا تھا۔ یہ پیش رفت بین الاقوامی فضائی حدود میں امریکی فوجی ڈرون مار گرائے جانے کے ایرانی اقدام کے بعد سامنے آئی۔امریکی ڈرون طیارے کو ایران کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے واقعہ کے بعد متعدد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے اپنے جہازوں کو ایران کی فضائی حدود سے گزرنے سے منع کر دیا ہے
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا