English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمبوڈیا میں زیر تعمیر سات منزلہ عمارت زمین بوس، 18 مزدور ہلاک

share with us


 تعمیر کے کام میں ملوث چار چینی شہری گرفتار،حادثے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے،حکام


نوم پنھ:23جون2019(فکروخبر/ذرائع)کمبوڈیا میں ایک سات منزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 24 دیگر زخمی ہو گئے۔ تعمیر کے کام میں ملوث چار چینی شہریوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور حادثے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ منہدم ہونے والی عمارت زیر تعمیر تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ ہلاک ہونے والے سبھی مزدور تھے۔ حکام نے بتایا کہ تعمیر کے کام میں ملوث چار چینی شہریوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور حادثے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ منہدم ہونے والی عمارت زیر تعمیر تھی۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید افراد ملبے تلے موجود ہو سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا