English   /   Kannada   /   Nawayathi

مخلوط حکومت پر ویرپا موئلی نے بی کھولی ز بان، کہا :  مخلوط حکومت بنانا تقصان دہ ثابت ہورہا ہے 

share with us

بنگلورو 23/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  کانگریس کے ایک باوقار چہرہ اور سابق وزیر اعلیٰ ویرپا موئلی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست کی وجہ ریاست میں مخلوط کو قرار دیا ہے۔ انہو ں نے چکبالور میں کہا کہ جے ڈی ایس کے ساتھ مل کر مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے کے نتیجہ میں کانگریس کو لوک سبھا انتخابات میں شکست سے دوچار ہونا پڑا اور اس کے پاس پہلے سے موجود سیٹیں بھی چلی گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ الگ الگ انتخابات لڑنے پر کانگریس پندرہ تا سولہ نشستوں پر اپنی کامیابی درج کرسکتی تھیں۔ انہو ں نے چکبالور سیٹ پر شکست کے اسباب بیان کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی ایس سے ہاتھ ملانے اور اقتدار کے لیے کانگریس کے چند لیڈران کی لڑائی بھی شکست کے اسباب ہوسکتے ہیں۔ آئندہ اسی سیٹ پر انتخابات لڑے جانے والے سوال پر موئلی نے کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی بھی بات کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا