English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی ایم اے کمپنی سے جڑے گرفتار افراد کے گھروں کی تلاشی 

share with us

بنگلورو 23/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  آئی ایم اے کمپنی کے دھوکہ دہی منظرعام پر آنے کے بعد معاملہ کی جانچ کررہی ہے خصوصی ایس آئی ٹی ٹیم نے گرفتار افراد کے گھر پر چھاپہ مارکر کچھ اہم دستاویزات لیپ ٹاپ، کمپیوٹرس اور موبائل فون ضبط کرلیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایس آئی ٹی ٹیم نے کل اور آج شاداب محمد، اسرار احمد، فضیل احمد، محمد ادریس اور عثمان کے گھر ں کی تلاشی لی ہے لیکن کسی کے گھر سے سونا، چاندی یا بڑی رقم ضبط نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آئی ایم اے کے اہم ملزم منصور خان کی دوسری مطلقہ بیوی کے گھر کی تلاشی کے دوران پتہ چلاہے کہ اس خاتون نے اپنا فلیٹ فروخت کرنے کے لیے چند افراد سے رابطہ کیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ منصور خان نے اس خاتون سے شادی کے چند برسوں بعد ہی انہیں طلاق دی تھی اور اسے رہائش کے لیے ایک مکان بھی فراہم کیا تھا۔ مطلقہ بیوی پر الزام لگایا جارہا ہے کہ اس نے منصور خان کے فرار ہونے کے بعد اس کی جانب سے فراہم کردہ مکان فروخت کرکے دوسری جگہ منتقل ہونے کی کوشش جاری تھی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا