English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی: پنجہ آپریشن کے دوران 57 دہشت گرد ہلاک

share with us

ترک مسلح افواج کی طرف سے عراق کے شمالی علاقے ہاکرک میں جاری پنجہ آپریشن  کے دوران اس وقت تک 57 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عراق کے علاقے ہاکرک میں پنجہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور آپریشن کے دوران علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکے  مزید  6 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق آپریشن 27 مئی کو شروع ہوا اور تب سے اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 57 تک پہنچ گئی ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی کُل 84 بارودی سرنگوں اور دیسی ساختہ دستی بموں کو ناکارہ بنایا  اور 136 غاروں اور پناہ گاہوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکے خلاف اندرون ملک آپریشنوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بتلیس اور تاتوان  کی تحصیلوں کے دیہی علاقوں میں فضائی تعاون کے حامل آپریشنوں میں 3 اور تنجے لی کے دیہی علاقے میں کئے گئے آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔علاقے میں آپریشنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا