English   /   Kannada   /   Nawayathi

یہ انتخابات استنبول کے لئے موزوں ترین فیصلہ کریں گے: صدر ایردوان

share with us

استنبول:23جون2019(فکروخبر/ذرائع) استنبول کے عوام 5 سال کے میٹروپولیٹن بلدیہ کے مئیر کے انتخاب کے لئے اپنے ووٹوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

انتخابات میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  اور نیشنل موومنٹ پارٹی' یعنی اتحاد جمہور'  کے امیدوار بن علی یلدرم، ریپبلکن پیپلز پارٹی  اور ای پارٹی "یعنی اتحاد ملت' کے امیدوار اکرم امام اولو ، سعادت پارٹی کے امیدوار نجدت گیوکچنار اور وطن پارٹی کے امیدوار مصطفیٰ الکر  یوجیل حصہ لے رہے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے ووٹ کا استعمال اُسکودار کسک لی میں ڈالا۔صدر ایردوان اپنی اہلیہ امینہ ایردوان ، وزیر خزانہ بیرات آلبائراک اور ان کی اہلیہ ایسریٰ آلبائراک  کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کے لئے گئے۔

اس موقع پر اخباری نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ انتخابات استنبول کے لئے موزوں ترین فیصلہ کریں گے۔

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے بھی اُسکودار میں ووٹ ڈالا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "خدا کرے کہ یہ انتخابات ملک و ملت کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنیں"۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے غازی عثمان پاشا میں ووٹ کا استعمال کیا اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکی ایک طرف انتخابات کروا رہا ہے تو دوسری طرف دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

ای پارٹی کی چئیر مین میرال آق شینیر نے بے لر بے  میں ووٹ کا استعمال کیا اور انتخابات کے خیر و برکت کا وسیلہ بننے کی تمنّا کا اظہار کیا ہے۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  اور نیشنل موومنٹ پارٹی' یعنی اتحاد جمہور'  کے امیدوار بن علی یلدرم نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ  تُزلا میں ووٹ کا استعمال کیا۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ عوام کا فیصلہ ہمارے سر آنکھوں پر ہو گا۔

ریپبلکن پیپلز پارٹی  اور ای پارٹی "یعنی اتحاد ملت' کے امیدوار اکرم امام اولو نے اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ بے لک دُزو میں ووٹ ڈالا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "مجھے یقین ہے کہ ہمارے عوام ، جمہوریت، استنبول  اور ملک و ملت  کے مستقل میں متوقع تمام انتخابات کو مدّنظر  رکھیں گے اور  درست ترین فیصلہ کریں گے"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا