English   /   Kannada   /   Nawayathi

صدر ٹرمپ نے عمان کے توسط سے ایران کو کوئی پیغام نہیں بھیجا: مائیک پومپیو

share with us

واشنگٹن:23جون2019(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عمان کی  وساطت سے ایران کو پیغام بھیج کر مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرنے سے متعلق خبر بے بنیاد ہے۔

پومپیو نے موضوع سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں رائٹرز کی طرف سے، نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایرانی حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر کا حوالہ  دے کر کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کی وساطت سے ایران کو کوئی پیغام نہیں بھیجا۔ ہم نے اپنی نیت کو واضح شکل میں پیش کر دیا ہے اور وقت آنے پر ہم کاروائی کریں گے۔

پومپیو نے امریکہ کے عراق کی بلاد فوجی ائیر بیس سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے سے متعلق خبر کی بھی تردید کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کا حامی ہے لیکن اس بارے میں ہمیں کوئی شبہ نہیں ہے کہ ایران نے امریکہ کے ڈرون طیارے کو بین الاقوامی کھلے پانیوں میں نشانہ بنایا ہے۔

ایران کے غیر ذمہ دارانہ حملوں کے جواب میں ہمارے فیصلے دنیا بھر میں امریکی شہریوں  کے اور ان کے مفادات کے تحفظ کی خاطر کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رائٹرز خبر رساں ایجنسی  نے جمعرات کے دن نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایرانی حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں دعوی کیا تھا کہ ٹرمپ نے عمان کی وساطت سے ایران کو پیغام بھیجا ہے۔

خبر کے مطابق ایرانی حکام نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ قریب ہے لیکن وہ جنگ نہیں چاہتے اور تہران کے ساتھ مذاکرات کے خواہش مند ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق ٹرمپ نے مذاکرات کی پیشکش  کا جواب دینے کے لئے ایران کو مختصر مہلت دی ہے ۔ ایران کی طرف سے ،عمان کی وساطت سے، ٹرمپ کے لئے  جواب میں کہا گیا ہے کہ  ایران پر حملہ علاقائی و بین الاقوامی نتائج پیدا کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا