English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام: اسد انتظامیہ کے حملے، 5 شہری ہلاک 23 سے زائد زخمی

share with us

ادلب:23جون2019(فکروخبر/ذرائع)شام میں بشار الاسد انتظامیہ اور اس کے حامی ملک روس کی طرف سے ادلب ٹینشن فری زون میں کئے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 5 شہری ہلاک اور 23 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسد انتظامیہ کے جنگی طیاروں کی طرف سے کل شام کے وقت کئے گئے حملوں  میں ادلب کی تحصیل سیراکب میں 2، کن سفرا کے علاقے میں ایک، خان السبُل اور مارزیتا  دیہات میں ایک ایک سمیت کُل 5 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

سول ڈیفنس ٹیموں کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف فوجی مخالفین کے کنٹرول ٹاور  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں  نے بھی ضلع حاما کی ادلب ٹینشن فری زون کے اندر واقع تحصیلوں کفر زیتا اور لاتمینہ اور تل ملیح اور جبین کے دیہات  پر حملے کئے ہیں۔

واضح رہے کہ خانہ جنگی کے آغاز سے ہی شام کا شمال مغربی ضلع ادلب مخالفین کے قلعے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس وقت اندرون ملک ہجرت کی وجہ سے ادلب مرکز کی آبادی 4 ملین تک پہنچ چکی ہے۔

ادلب مارچ 2015 میں  مخالفین کے کنٹرول میں آیا یہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے شدید ترین حملوں کا نشانہ بنائے جانے والے علاقوں میں سے ایک ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا