English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی پارلیمان میں ’امریکا مردہ باد‘ کے نعرے

share with us

تہران:23جون2019(فکروخبر/ذرائع)ایرانی پارلیمان میں قانون سازوں نے’امریکا مردہ باد‘ کے نعرے لگائے۔ اتوار کے روز پارلیمان کے سیشن کے دوران اسپیکر نے امریکا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’اصل عالمی دہشت گرد‘ ہے۔ ایران کی جانب سے امریکی ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی فوج کے ایران کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات دیے گئے تھے، تاہم بعد میں فوج کو حملے کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حملوں کا حکم اس لیے واپس لیا گیا کیوں کہ اس صورت میں چند ہی منٹوں میں ڈیڑھ سو افراد ہلاک ہو سکتے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا