English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایتھوپیا کے آرمی چیف کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

share with us

ادیس ابابا:23جون2019(فکروخبر/ذرائع)ایتھوپیا کے آرمی چیف کو حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش روکنے پر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا میں بغاوت کی کوشش کی گئی ہے اور آرمی چیف کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش روکنے پر انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ فوجی سربراہ پر ان کے آفس میں حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کے مشیر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا کی 9 ریاستوں میں بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی ہے اور حملے کے بعد ایتھوپیا کی فوج کے چیف آف اسٹاف سے متعلق کوئی اطلاع نہیں آئی جب کہ ایتھوپیا میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا