English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنبھل کے حج تربیتی کیمپ میں علماء کرام کے بیانات

share with us


پوری دنیا خاص کر ہندوستان میں امن وسلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں 


سنبھل:23جون2019(فکروخبر/ذرائع)پریس ریلیز) سنبھل، سرائے ترین، کوٹلہ، حنا پیلیس میں ۳۲ جون بروز اتوار کو ایک حج تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا۔ جس میں مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی شیخ الحدیث جامعہ امدادیہ مرادآباد نے حج کی اہمیت اور حقیقت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کو پوری زندگی خاص کر سفر حج میں گناہوں سے بچنا چاہئے تاکہ ان کا حج حج مبرور بنے جس کا بدلہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی روشنی میں صرف جنت ہے۔ مشہور عالم دین مولانا ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی نے حج کی ادائیگی کے طریقہ پر مشتمل ایک پریزینٹیشن پیش کرکے حجاج کرام کوبتایا کہ کس طرح حج کی ادائیگی کرنی چاہئے۔ سنبھل سرائے ترین جامع مسجد کے امام وخطیب مفتی محمد جنید قاسمی نے عازمین حج کا استقبال کرتے ہوئے اپنے افتتاحی خطبہ میں عازمین حج کے لیے اس نوعیت کا پروگرام ہر سال سرائے ترین میں منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

سماجی کارکن مولانا محمد تنظیم قاسمی نے عازمین حج اور تربیتی کیمپ لگانے میں مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ مولانا محمد نجیب قاسمی سنبھلی نے سفر مدینہ منورہ پر مشتمل ایک معلوماتی پریزینٹیشن پیش کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام مدینہ منورہ کے قیام کو غنیمت سمجھ کر زیادہ وقت بازاروں میں نہ لگا کر نبی اکرم ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے میں لگائیں۔ وقفہئ سوال وجواب میں عازمین حج کے سوالات کا قرآن وحدیث کی روشنی میں جوابات دئے گئے جس سے حجاج کرام کو بہت فائدہ ہوا۔ اترپردیش حج کمیٹی کے ڈاکٹر ذوالفقار نے سعودی عرب میں وقت گزارنے کے تعلق سے حجاج کرام کو اپنی قیمتی نصیحتوں سے نوازا۔ پروگرام کی نظامت مفتی محمد جنید قاسمی نے بحسن خوبی انجام دی۔ حج پر جانے والی خواتین نے بھی شرکت فرمائی جن کے لیے پردہ کے ساتھ معقول بندوبست کیا گیاتھا۔ پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی کی کتابیں مفت تقسیم کی گئیں جو انہوں نے طویل عرصہ حجاج کرام کے ساتھ گزار کر تحریر فرمائی ہیں۔ عازمین حج کی بڑی تعداد کے ساتھ شہر سنبھل کے علماء ودانشوران قوم نے شرکت فرمائی جن میں مولانا محمد تنظیم قاسمی، مولانا ندیم، مفتی ناظم، حاجی یامین، حاجی فہیم، فیصل حبیب خان، حاجی شاہد انصاری، حافظ انس، حافظ قاسم، شاہزیب خان، محمد نعیم اور ڈاکٹر مقصود کے نام قابل ذکر ہیں۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا