English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوتنظیموں کی جانب سے اقلیتوں پر حملہ کی امریکی رپورٹ ہندوستان نے کی مسترد

share with us

نئی دہلی:23جون2019(فکروخبر/ذرائع)ملک میں سخت گیر ہندو تنظیموں کی جانب سے اقلیتوں پر حملہ کیے جانے والی امریکی رپورٹ کو بھارت نے سرے سے مسترد کردیا ہے۔

بھارت نے امریکی محکمہ خارجہ کی بین الاقوامی مذہبی آزادی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے شہریوں کوآئین کی طرف سے محفوظ حقوق پر تبصرہ کا کوئی جواز نہیں ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو اپنے سیکولرازم پر اعتماد ، سب سے بڑی جمہوریت اور طویل عرصے سے چلے آ رہے روادار اور ہم آہنگی پر مبنی معاشرے پر فخر ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقلیتی طبقات، بالخصوص مسلمانوں کو سخت گیر ہندو تنظیموں نے گزشتہ برس 2018 کے درمیان گائے اور بیف کے نام پر قتل کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی حکومت اقلیتوں اور حکومت پر نکتہ چینی کرنے والوں پر ہوئے حملوں کو روکنے میں متعدد مرتبہ ناکام رہی ہے۔

بھارتی حکومت کے ساتھ بی جے پی نے بھی امریکی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔

بی جے پی کے نیشنل میڈیا ہیڈ انیل بلانی نے امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں جاری کی گئی '2018 عالمی مذہبی آزادی رپورٹ' واضح طور پر مودی کے خلاف ہے اس میں جو کہا گیا ہے کہ ملک میں اقلیتوں پر حملے کیے جانے کے پیچھے کوئی بڑی سازش ہے بالکل غلط ہے۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو 25 جون کو دو روزہ دورے پر بھارت آنے والے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا