English   /   Kannada   /   Nawayathi

غریب بچوں کو100 فیصد اسکالرشپ دے گی کیجروال سرکار

share with us

نئی دہلی :23جون2019(فکروخبر/ذرائع)دہلی حکومت نےطلبا کوبڑا تحفہ دیا ہے۔ ریاست کےنائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ غریب طلبا کو 100 فیصد اسکالرشپ ملے گی۔ بچےجتنے پیسےجمع کریں گے، انہیں اسکالرشپ میں اتنے ہی پیسے واپس مل جائیں گے۔ اس کےعلاوہ حکومت سی بی ایس ای اسکولوں کی فیس بھی معاف کردی گئی ہے۔

دہلی کے وزیرتعلیم منیش سسودیا نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا 'دہلی میں 2.5 لاکھ سے 6 لاکھ کی سالانہ آمدنی والےاہل خانہ کے طلبا کو فیس کی 25 فیصد اسکالرشپ ملے گی۔ جبکہ ایک لاکھ سے 2.5 لاکھ سالانہ انکم والوں کو فیس کی 50 فیصد اسکالرشپ ملےگی۔ وہیں ایک لاکھ سے کم سالانہ آمدنی والوں کو فیس کی 100 فیصدی اسکالرشپ ملےگی'۔ دہلی حکومت کے اس فیصلےسے غریب فیملی کوکافی راحت ملے گی۔

اس کے علاوہ دہلی حکومت نے سی بی ایس ای کی امتحان فیس کو بھی معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سی بی ایس ای کے امتحان کے لئے پہلے 1500 روپئے دینے پڑتے تھے۔ اگلے سال سے یہ فیس حکومت بھرے گی۔ منیش سسودیا نےٹوئٹ کیا 'وزیراعلیٰ جی کے ساتھ بات چیت میں ایک 12 ویں پاس کرنے والی طالبہ نے کہا کہ سی بی ایس ای کےامتحان کےلئے1500 روپئے کی فیس دینی پڑتی ہے، جوغریب اہل خانہ کے لئے بڑی رقم ہے۔

اس کے بعد حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ اگلے سال سے سرکاری اسکولوں کے سبھی طلبا کی فیس حکومت اپنی طرف سے بھیجے گی'۔ دہلی کے تیاگ راج اسٹیڈیم میں 12 ویں ٹاپ کرنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بطورمہمان خصوصی موجود تھے اوروہاں پرمنیش سسودیا نے یہ اعلان کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا