English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیابنگلور میں وزیرا عظم مودی کے نام پر رکھا گیا مسجد کا نام ؟؟جانیں کیا ہے حقیقت

share with us

بنگلور:23جون2019(فکروخبر/ذرائع)بنگلورمیں مسلمانوں نے ایک مسجد کا نام مودی مسجد رکھ دیا ہے۔ مسجد کی اندرونی تصویریں ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ بنگلور کے مسلمانوں نے  ایک مسجد کا نام پرائم منسٹر مودی کے نام پر رکھا ہے، نہ معلوم کتنے لوگ یہ دیکھ کر خود کشی کر لیں گے! ٹوئٹر پر مادھو نامی شخص نے  جو تصویریں شئیر کی تھیں ان میں مسجد کے اندر مودی کی تصویر بھی دکھائی گئی ہے اور انگریزی میں لکھا گیا ہے ‘مودی مسجد’ ! اس شخص کو نریندر مودی اور سلمان خورشید  ٹوئٹر پر خود فالو کرتے ہیں۔

آلٹ نیوز نے انکشاف کیا کہ  اس میں کوئی شک نہیں کہ بنگلور کی مسجدہذٰا کا نام ‘مودی مسجد’ ہی ہے لیکن یہ نام پرائم منسٹر نریندر مودی کے نام پر نہیں رکھا گیا ہے۔ یہ مسجد تقریباً 175سال پرانی ہے اور مودی عبد الغفور نامی شخص کے نام پر اس کا نام مودی مسجد رکھا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں میں اس مسجد میں مرمت کا کام کیا گیا تھا اور اس کو بحال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ خبروں میں مرکز گفتگو بنی رہی۔  جہاں تک ٹوئٹ میں عام کی گئی تصویروں کا سوال ہے تو انگریزی میں مودی مسجد کی تختی  والی تصویر مسجد کی ہی ہے لیکن جس تصویر میں مودی کی تصویر موجود ہے، اس کے تعلق سے مزید انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن یہ بات ضرور غورطلب ہے کہ مسجدوں میں انسانی تصاویر لگانے کی اسلام میں اجازت نہیں ہے اس لئے یہ تصویر کسی دوسرے مقام کی معلوم ہوتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا