English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیندور اور کنداپور کے علاقوں میں جانوروں کی چوری کے واقعات پر بی جے پی نے کیا تشویش کا اظہار،ملزمین کی جلد گرفتار ی کا مطالبہ 

share with us

بیندور 22/ جون 2019(فکروخبر نیوز) کنداپو راور بیندور کے علاقوں میں جانوروں کی چوری کے واقعات پر بی جے پی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد از جلد ملزمین کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا ہے۔ منگل اور بدھ کی رات کو بیندور کے دو مکانوں سے مویشی چوری کرلیے گیے۔ معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں میں شدید غصہ پایا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق ملی منے میں سادیما نامی خاتون کے گھر سے دو گائیں چوری ہوگئیں جو انہو ں نے چالیس ہزار روپئے بطور ِ قرض لے کر خریدی تھیں۔ گھر کو جانے والی کچی سڑک میں ٹائروں کے نشانات پائے گئے اور سمجھا جارہا ہے کہ چوری گائے چوری کرکے انہیں دوسری جگہ منتقل کردیا۔ دوسرا واقعہ پاروتی نامی خاتون کے گھر پیش آیا جس کی تین گائیں چوری کرلی گئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ساٹھ ہزار روپئے قرضہ لے کر یہ گائیں خریدیں تھیں۔ آدھی رات میں زور دار بارش ہورہی تھی اور اسی وقت یہ وارداتیں انجام دی گئیں ہیں۔ بیندور پولیس تھانہ میں شکایت درج کرلی گئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا