English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی ایم اے کمپنی فراڈ معاملہ کے بعدمحکمہئ پولیس حرکت میں، ٹمکور سے چٹ فنڈ کے ذریعہ دھوکے دینے والے چار افراد گرفتار 

share with us

بنگلور 22/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  آئی ایم اے کمپنی کا فراڈ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد محکمہئ پولیس حرکت میں آگئی ہے اور اس طرح کی دیگر کمپنیوں اور چٹ فنڈ چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹمکور ضلع کے ترویکیرے میں گولڈس بینیفٹ اسکیم کے نام سے وصول کی جانے والی چٹ فنڈ کے ذریعہ دھوکہ دینے والے چار افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ عوام کو دھوکہ دینے والی منجوناتھ اور بھرت کی گرفتار کے بعد پولیس نے دیگر دو ملزمان گنگادھر اور شرکت باندرا ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق 2009 میں انہو ں نے ٹھیلہ کے ذریعہ کارروبار شروع کیا۔ ملبوسات اور زیورات کی دکان سے ترقی کرتے ہوئے انہوں نے ایک منزلہ عمارت کرایہ پر حاصل کی اور ایک منزل پر کپڑوں کی دکان اور دوسرے پر زیورات کی دکان شروع کردی۔ چٹی کا کاروبار شروع کرکے قسطوں میں بینیفٹ اسکیم کے ذریعہ سے تقریباً چار سو افراد کو اس سے جوڑنے میں کامیاب رہے۔ ماہانہ دو ہزار روپئے چٹ فنڈ وصول کرکے ہر مہینہ لاٹری کے ذریعہ سے کسی ایک ممبر کو زیورات اور انعامات دئیے جانے لگے اور چند مہینے اسی طرح کرنے کے بعد لوگوں کی جمع شدہ رقم کے ساتھ فرار ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ انہو ں نے بھی اپنے ممبران سے لاکھوں روپئے وصول کیے گئے تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا