English   /   Kannada   /   Nawayathi

مستقبل میں فلسطین کیساتھ جنگ کی صورت میں اسرائیل کا صحت کا شعبہ تباہی سے دوچار ہو سکتا ہے، اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع

share with us


جنگ کی صورت میں زخمیوں کو محفوظ مقامات یا ہسپتالوں میں منتقل کرنا زیادہ مشکل اور پیچیدہ ہو سکتا ہے، رپورٹ


مقبوضہ بیت المقدس :22جون2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کے سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ مستقبل میں فلسطین کے ساتھ جنگ کی صورت میں اسرائیل کا صحت کا شعبہ تباہی سے دوچار ہو سکتا ہے۔عبرانی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے جنگ کی صورت میں اسرائیل کا داخلی ہیلتھ سسٹم ناکام ہوسکتا ہے۔اسرائیل کے سیکیورٹی ڈھانچے کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنگ کی صورت میں زخمیوں کو محفوظ مقامات یا ہسپتالوں میں منتقل کرنا زیادہ مشکل اور پیچیدہ ہو سکتا ہے، اس کی وجہ دشمن کے اسلحہ کے معیار میں ترقی اور اس کی جدید خصوصیات بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے کا کہ اسرائیل کے پاس ایمبولینسوں کی قلت ہے اور اس قلت کا تناسب 30 فیصد تک ہے جبکہ فوجی شعبے میں ایمبولینسوں کی قلت 20 فی صد تک ہے۔رپورٹ کے مطابق جنگ کی صورت میں اسرائیل کا شعبہ حادثات بھی جنگ کی صورت میں متاثر ہوسکتا ہے، بہت زیادہ رش کی صورت میں اسرائیلی ہنگامی طبی سروسز کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا