English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں موسلادھار بارش، خستہ حال سڑکوں پر جگہ جگہ پانی

share with us

بھٹکل 22/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  شہر میں آج موسلادھار بارش کی وجہ سے جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے۔ کل رات سے شروع ہونے والی بارش صبح تک جاری رہی جس کے بعد صبح اور دوپہر کے اوقات میں ہلکی بارش ہوئی۔ شام قریب چھ بجے موسلادھار بارش شروع ہوئی۔ مانسون کے شروع ہونے کے بعد عام طور سے دیکھا جارہا تھا کہ شہر میں دیگر تعلقوں کے مقابلہ میں بھٹکل میں بارش کم ہوئی ہے لیکن ادھر آج ہورہی بارش سے محسوس ہورہا ہے کہ مانسون کا آغاز ہوچکا ہے۔ دوپہیہ گاڑیوں کا استعمال کرنے والے اکثر افراد شہر کے موجودہ موسم کودیکھتے ہوئے رینکوٹ اپنے ساتھ لے جانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے تھے۔ آج شام میں ہوئی بارش کی وجہ سے دکانوں اور پٹرول بنکوں میں کثیر تعداد میں لوگ بارش کے رکنے کا انتظار کرتے نظر آئے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق اگلے تین دنوں کے دوران ساحلی کرناٹکامیں زور دار بارش کے امکانات ہیں۔ بعض علاقوں میں کل جمعہ کے روز بھی زور دار بارش ہوئی۔ شرالی میں 16سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں صبح ہی سے آسمان پوری طرح ابر آلود ہے اور رات بھر بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ حالیہ بارش کے نتیجہ میں خستہ حال سڑکوں پر جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے راہگیروں اور سواریوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا