English   /   Kannada   /   Nawayathi

 عراق، نماز جمعہ کے وقت خود کش دھماکے میں 10 افراد جاں بحق، درجن سے زائد زخمی

share with us

 بغداد:22جون2019(فکروخبر/ذرائع)عراق میں نماز جمعہ کے وقت خود کش دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت کی مسجد و امام بارگاہ مہدی المنتظر میں نماز جمعہ کے وقت ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اْڑا لیا جس کے نتیجے میں 10 نمازی جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔پولیس چیف کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ثابت ہوگیا ہے کہ یہ ایک خود کش دھماکا تھا، خود کش جیکٹ کے حصے ملے ہیں، لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ عراق میں اتحادی افواج نے ملک کے بیشتر حصوں سے داعش کا خاتمہ کردیا اور ملک میں امن و امان کی صورت حال قابو میں ہے تاہم تازہ واقعہ سے ثابت ہوتا ہے کہ اب بھی شدت پسندوں کی باقیات موجود ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا