English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلی فون پر تبادلہ خیال

share with us


دونوں رہنما ؤں نے خطے کی صورت حال اور ایرانی خطرات کے حوالے سے تفصیلی بات کی


 ریاض:22جون2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں دونوں رہ نماؤں نے خطے کی تازہ صورت حال، ایران کی معاندانہ سرگرمیوں اور ان کے تدارک کے لیے اقدامات کے ساتھ عالمی بحری تجارت کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہ نماؤں کے درمیان تیل کی پیداوار کو مستحکم رکھنے، دوطرفہ تعلقات کو فروغ اور سعودی اور امریکی اقوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔ادھر وائٹ ہاؤس نے انکشاف کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ایرانی' دھمکیوں ' پر بات چیت کی گئی۔ وائٹ ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نیایران پر محدود بمباری کا منصوبہ بنا لیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے اس پرعمل درآمد روک دیا۔دونوں رہ نماؤں کے درمیان مشرق وسطی میں امن واستحکام کے لیے سعودی عرب کی مساعی، عالمی تیل مارکیٹ کے استحکام اور ایران کے خطے میں جارحانہ اقدامات کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر بات چیت کی گئی۔خیال رہے کہ امریکا اور ایران اس وقت حالت جنگ میں ہیں۔ گذشتہ ہفتے خلیج عمان میں دو تیل بردار جہازوں پر مبینہ طور پر ایران کے تخریب کار حملوں اور عالمی فضائی حدود میں امریکی ڈرون کو مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد خطے میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا