English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب پر حوثی ڈرون حملوں کی ایک اور کوشش ناکام

share with us

عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کے دو ڈرون یمن میں مار گرائے


 ریاض:22جون2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں سرگرم عرب اتحادی فوج نے بر وقت کارروائی کر کے حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب پر حملے کے لیے اڑائے گئے دو ڈرون طیاروں مار گرائے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کو تباہی سے بچا لیا گیا۔ عرب اتحادی فوج نے دونوں ڈرون یمن کی فضا میں تباہ کر دیے۔ یمن میں آئینی حکومت کی رٹ کی بحالی کے لیے قائم عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے جمعہ اور ہفتہ کی شام رات نو بج کر 28 اور 56 منٹ پر دو مسلح ڈرون طیارے سعودی عرب کی طرف اڑائے۔ عرب اتحادی فوج نے ان طیاروں کی نشاندہی کے بعد انہیں صنعا کے قریب یمن کی فضائی حدود کے اندر تباہ کر دیا۔کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے ڈرون طیاروں کے خلاف کارروائی بین الاقوامی قوانین کے تحت عمل میں لائی گئی تاکہ حوثی ملیشیا کو بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی اور پڑوسی ملکوں کی سلامتی کو نقصان پہنچانے سے روکا جا سکے۔قبل ازیں عرب اتحادی فوج نے شمالی الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کے خلاف وسیع پیمانے پر فضائی حملے کیے تھے جن میں باغیوں کو غیر معمولی جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا