English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپنے بچوں پر رکھیں نظر ، ٹک ٹاک کے جنون نے ۱۲ سالہ لڑکےلی جان

share with us

کوٹہ:22جون2019(فکروخبر/ذرائع) ریاست راجستھان کے کوٹہ میں ایک 12 سالہ لڑکے نے ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنانے کے دوران خود کو حادثاتی طور پراپنی جان لے لی۔

ریاست راجستھان کے کوٹہ شہر میں ایک 12 سالہ لڑکے نے ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے دوران مبینہ طور پر خود کو قتل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے انکشاف ہوتا ہے کہ لڑکے نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران خود کو حادثاتی طور پر ہلاک کر دیا۔

متاثر کے اہل خانہ نے کہا کہ جب انہوں نے اپنے بیٹے کو دیکھا تو اس کے گلے میں منگلستر، ماتھے پر سندور اور کلائیوں میں چوڑیاں تھیں۔ ٹک ٹاک کے چیلنج میں اس نے اپنے آپ کو باتھروم میں بندھ کر کے پھانسی لگائی تھی۔

متاثر کے والد نے کہا کہ اگر یہ ٹک ٹاک نہیں ہوتا تو آج میرا بیٹا زندہ ہوتا۔لڑکے کی لاش کو سرکاری ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا