English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیراعظم مودی نے ماہر اقتصادیات کی میٹنگ بلائی، خراب معاشی صورتحال پرکیا جائے گاغور

share with us

نئی دہلی :22جون2019(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن کے عام بجٹ پیش کرنے سے قبل خستہ حال معاشی نظام کے پیش نظر وزیراعظم نے ایک اجلاس بلا یا ہے۔

دارالحکومت دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی نے ماہر اقتصادیات کی ایک میٹنگ بلائی ہے، جس میں خراب معاشی صورتحال پر غور و فکر کریں گے۔خیال کیا جارہا ہے کہ اس اجلاس کو نیتی آیوگ نے بلایا ہے، جس میں نیتی آیوگ کے علاوہ حکومت کے کئی نئے وزرا شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ (جی ڈی پی) میں میں اضافے کے اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے، جس کے بعد مودی حکومت نے یہ میٹنگ بلائی ہے۔

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ جی ڈی پی اور نظام معاشیات میں بہتری کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سنہ 2018/19 کے مطابق جی ڈی پی میں گذشتہ 45 برس میں سب سے کم شرح پر پہنچ گئی تھی، جس کے لیے نظام معاشیات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایم مودی نے مختلف مسائل پر آٹھ کمیٹیز بنائی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا