:اور ہر طرح کے
پنجاب میں کسانوں کی تحریک کا اثر ، کئی ٹرینیں متاث ... لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے 19 اپریل کو 102 ... احمد آباد - وڈودرا ایکسپریس وے پر دردناک سڑک حادث ... مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چ ... وزیر اعظم مودی کا کرناٹک کا ایک اور دورہ ، اِس تار ... یو اے ای : بارش کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، اسکول اور ... گوگل دفاتر کے کچھ ملازم گرفتار ! اسرائیل کے خلاف آ ... بھٹکل واطراف میں دو ہزار نو خاندانوں میں فطرہ کی ت ...

:21جون2019(فکروخبر/ذرائع)آسام کے بارپیٹا میں کچھ مسلمانوں کے ساتھ مار پیٹ کرنے اور انہیں ’جے شری رام‘ اور ’پاکستان مر دآ باد ‘جیسے نعرے لگانے پر مجبور کرنے کی سنسنی خیز واردات منظر عام پر آئی ہے۔ غیر سماجی عناصر نے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کر دیا ہے۔ پولس نے مار پیٹ کرنے کے الزام میں دائیں بازو کی تنظیم سے وابستہ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
آل آسام مائنارٹی اسٹوڈنٹس یونین (اے اے ایم ایس یو) اور نارتھ ایسٹ مائنارٹی اسٹوڈنٹس یونین (این ای ایم ایس یو) کے بانی نے دائیں بازو کی ہندووادی تنظیم کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ویڈیو میں کچھ لوگ جبراً جے شری رام اور پاکستان مردآباد کانعرہ لگواتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پولس کو دی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ خود کے ہندووادی تنظیم کے ارکان ہونے کا دعوی کرنے والے لوگوں نے بارپیٹا شہر میں ایک آٹو رکشہ کس زبردستی روک لیا ۔ اس کے بعد آٹو میں سوار لوگوں کی پٹائی شروع کر دی۔ متاثرین کی پٹائی کے دوران حملہ آوروں نے واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی اور اس کے بعد ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا۔ واقعہ کے تعلق سے بارپیٹا کے کانگریس رکن اسمبلی عبد الخالق نے کہا کہ انہوں نے ایس پی سے اس واقعہ کے معاملہ میں کارروائی کرنے کو کہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے مسلمانوں کے ساتھ مار پیٹ کرنے اور ان سے قابل اعتراض نعرے لگوانا اب ملک میں عام بات ہو چلی ہے۔ گزشتہ مہینے ہریانہ کے گڑگاؤں میں تقریباً 40 لوگوں کے ایک گروپ نے مسلم خاندان کے گھر میں گھس کر خاندان کے ارکان کی پٹائی کر دی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب ایک خاندان کے کرکٹ کھیل رہے نوجوانوں کے پاس پہنچ کر کچھ غنڈہ عناصر نے کہا کہ پاکستان جا کر کھیلو! اس کے بعد ان لوگوں نے مسلم نوجوانوں کی پٹائی کی اور گھر پر گھس کر بھی حملہ کیا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |