English   /   Kannada   /   Nawayathi

چینی صدر شمالی کوریا پہنچ گئے، کم جونگ اُن سے ملاقات کریں گے

share with us

پیانگ یانگ:20جون2019(فکروخبر/ذرائع)چین کے صدر شی جن پنگ دو روزہ سرکاری دورے پر شمالی کوریا پہنچ گئے ہیں۔ اس دورے کے دوران  چینی صدر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔چین کے صدر ایسے وقت میں شمالی کوریا کا دورہ کر رہے ہیں جب دونوں ممالک کے امریکہ کے ساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔امریکہ اور چین کے تجارتی معاملات پر تعلقات کشیدہ ہیں جبکہ امریکہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق تحفظات بھی رکھتا ہے۔

چینی  سرکاری خبر رساں ادارے "ژن ہوا"کے مطابق، 14 سال میں چین کے کسی بھی صدر کا یہ پہلا دورہ شمالی کوریا ہے۔

خبررساں ادارے کے ایک تجزیے کے  تحت  چین، خطے میں ایٹمی عدم پھیلاؤ کے لیے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا