English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ کو بات کرنی ہے تو پابندیاں ختم کرتےہوئے انقلاب ایران کو تسلیم کرے: روحانی

share with us

تہران:20جون2019(فکروخبر/ذرائع)ایرانی صدر حسن روحانی نے  کہاہے کہ  امریکہ کی طرف سے مذاکراتی دعوت قبول کرنے کےلیے  پہلے اُسے ہم پر عائد پابندیوں   کو ختم اور ایرانی انقلابی نظام کو قبول کرنا پڑے گا۔

تہران میں  وزرا کابینہ کے اجلاس کے  بعد گفتگوکے دوران  روحانی نے  امریکہ سے مذاکرات  کے بارے میں  صدر ٹرمپ کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا کہ   ہم پر  زبردستی کرنے والے ایک شخص کے ساتھ مذاکراتی میز پر  آنا  خود کو   نیچا دکھانےکے مترادف ہے، اگر  امریکہ بات چیت چاہتا ہے   تو اُسے  ایک درست اور مثبت  مذاکراتی ماحول     تشکیل دینا ہوگا جس کےلیے پہلے  ضروری ہے کہ  ہم پر عائد پابندیاں  ختم اور  انقلابی نظام کو قبول کیاجائے۔

 ایرانی صدر نے عالمی توانائی کمیشن   کے  ساتھ جوہری معاہدے سے متعلق  کہا کہ کمیشن،    ہمارے جوہری پروگرام کو    پُر امن قرار دے چکا ہے    باوجود اس کے    تہران نے  اپنے وعدوں       میں سے بعض کو  اگر  پامال کیاہے تو وہ   صرف اس معاہدے میں شامل   طرفین   کے موقف کے خلاف ہمارا رد عمل ہے ۔

 صدر روحانی نے  کہا تھا  کہ  یورپی یونین اور جوہری معاہدے میں شامل طرفین  کو دی جانے والی 60 روزہ مہلت ختم ہونےکے بعد   وہ نئے اقدامات کا اعلان کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا