English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد اقصیٰ ، ترکی سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ڈاکٹر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:19جون2019(فکروخبر/ذرائع)مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی وفات پر ہندوستان سمیت فلسطین ،ترکی اور دوسرے ملکوں‌ میں غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی جاری ہے۔ کل منگل کے روز مسجد اقصیٰ میں‌ بھی ڈاکٹر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔جبکہ ترکی میں مختلف مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی جس میں ترک صدر سمیت ہزاروں افراد نے حصہ لیا 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر محمد مرسی کی وفات پر مسجد اقصیٰ میں غائبانہ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔فلسطینی عوام اور خواص کی طرف سے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ راید صلاح نے کہا تھا کہ وہ مرحوم ڈاکٹر محمد مرسی جب تک مصر کے صدر رہے ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے اور انہیں القدس اور مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اطمینان دلاتے رہے۔ ان کی وفات سے مصر، فلسطینی قوم اور پورا عالم اسلام ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر محمد مرسی پرسوں سوموار عدالت میں پیشی کے موقع پر اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا