English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق‘ غیر ملکی آئل کمپنی پر راکٹ حملہ، غیر ملکی ملازمین کے انخلاء  کا فیصلہ

share with us


 راکٹ حملے کے باعث عراق کے جنوب میں آئل آپریشنز اور تیل کی برآمد کا عمل متاثر نہیں ہوا‘ذمہ داران


بصرہ:19جون2019(فکروخبر/ذرائع)عراق میں پولیس نے بتایا ہے کہ بدھ کو صبح سویرے بصرہ شہر میں ایک غیر ملکی آئل کمپنی کے صدر دفتر پر راکٹ گرنے کے نتیجے میں دھماکا ہوا۔ واقعے میں کمپنی کے دو عراقی ملازمین زخمی ہو گئے۔متعلقہ ذمے داران کے مطابق بصرہ میں دھماکے کے مقام پر کام کرنے والی غیر ملکی آئل کمپنیوں میں ExxonMobil، Shell اور Eni شامل ہیں۔تیل کے شعبے میں کام کرنے والے کارکنوں نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے بصرہ شہر کے قریب غیر ملکی آئل کمپنی کے دفتر میں تین دھماکوں کی آوازیں سنیں۔دوسری جانب Exxon کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ راکٹ حملے کے بعد اپنے 20 غیر ملکی ملازمین کو بصرہ سے نکال لینے کا اردہ رکھتی ہے۔عراقی ذمے داران کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے کے باعث عراق کے جنوب میں آئل آپریشنز اور تیل کی برآمد کا عمل متاثر نہیں ہوا۔یاد رہے کہ Exxon کمپنی نے 18 مئی کو عراق میں غرب القرنہ 1 آئل فیلڈ سے اپنے تمام غیر ملکی ملازمین کو نکال کر کر دبئی منتقل کر دیا تھا۔یہ اقدام عراقی سیکورٹی فورسز کی جانب سے متعدد غیر ملکی کمپنیوں کو جاری انتباہ کے بعد سامنے آیا۔ انتباہ میں امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ ایران نواز ملیشیاؤں کی جانب سے غیر ملکی ملازمین کو اغوا کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔امریکا نے عراق میں اپنے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے بغداد میں امریکی سفارت خانے سے مطالبہ کیا تھا کہ غیر ضروری عملے کو روانہ کر دیا جائے۔ یہ پیش رفت خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی روشنی میں سامنے آئی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا