English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام سے ایران کی بے دخلی کے لیے امریکا، روس اور اسرائیل کے مذاکرات

share with us


اجلاس رواں ماہ جون کے آخر میں ہوگا‘ مشرق وسطیٰ میں ایران کے بڑھتے خطرات اور شام کی صورت حال پر غور کیا جائیگا


مقبوضہ بیت المقدس:19جون2019(فکروخبر/ذرائع)مقبوضہ بیت المقدس میں عرب ٹی وی کے مطابق شام سے ایران کو بے دخل کرنے کے لیے روس، امریکا اور اسرائیل آئندہ ہفتے مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شام کی صورت حال اور وہاں سے ایرانی ملیشیاؤں کی بے دخلی پر غور کیا جائے گا۔ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ سہ فریقی اجلاس میں امریکا، روس اور اسرائیل کے نمائندے شامل ہوں گے۔ یہ اجلاس رواں جون کے آخر میں ہوگا جس میں مشرق وسطیٰ میں ایران کے بڑھتے خطرات اور شام کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق اگرچہ ایران اور روس دونوں اسد رجیم کی حمایت میں ایک صفحے پر ہیں مگر ماسکو کا ایران کی بے دخلی پرغور کے لیے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ روس کے کھلے پن اور شام میں ایران کے غیرقانونی وجود پر بات چیت پرآمادگی کا مظہر ہے۔امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا، روس اور اسرائیل خطے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے اورعدم تصادم کے لیے رابطوں کے فروغ پر بھی بات چیت کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا