English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبان وفد کا چین سے واپسی کا ایران کا دورہ‘ایرانی حکام سے ملاقات

share with us


 ایرانی حکام اور طالبان رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں قیام امن پر بات چیت کی گئی
 اگرامریکا کے ساتھ مذاکرات کی کوششیں ناکام ہوگئیں تو تحریک طالبان علاقائی قوتوں کی مدد حاصل کرے گی‘ذرائع


دوحہ:19جون2019(فکروخبر/ذرائع)قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ایک ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہیکہ تنظیم کے مندوب نے چین کے دورے سے واپسی پرایران کا بھی دورہ کیا جہاں تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی۔افغان نیوز ایجنسی نے طالبان کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگرامریکا کے ساتھ مذاکرات کی کوششیں ناکام ہوگئیں تو تحریک طالبان علاقائی قوتوں کی مدد حاصل کرے گی۔خیال رہیکہ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے انچارج اور تنظیم کے سیاسی معاون ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں طالبان کے ایک وفد نے گذشتہ ہفتے چین کا دورہ کیا تھا۔ طالبان کے وفد نے چینی انٹیلی جنس حکام سے ملاقات اور بات چیت کی۔اگرچہ طالبان کے ذرائع نے وفد کے دورہ ایران کا دعویٰ کیا ہے تاہم ایران نے سرکاری طور پراس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ قطر میں طالبان کے ذرائع کیمطابق تہران دورے کے دوران ایرانی حکام اور طالبان رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں قیام امن پر بات چیت کی گئی۔ادھر افغانستان میں متعین ایرانی سفیر محمد رضا بہرامی نے 16 جون کو ایک بیان میں طالبان کو اقتدار میں شامل کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔افغان ٹی  وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں طالبات کی شمولیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران یہ نہیں کہتا کہ پوری حکومت طالبان کے حوالے کردی جائے مگر ہماراموقف یہ ہے کہ افغانستان میں قائم حکومتی ڈھانچے میں طالبان کو حصہ ملنا چاہیے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف ایران پر طالبان کی عسکری سرگرمیوں میں معاونت کا الزام عاید کیاجاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا