English   /   Kannada   /   Nawayathi

گولن تحریک سے تعلق کے شبے میں 128 ترک فوجیوں کی گرفتاری کاحکم

share with us



 ان فوجیوں پر 2016ء  کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہرکیا جا رہا ہے


قاہرہ:19جون2019(فکروخبر/ذرائع)ترک حکام نے امریکا میں خود ساختہ جلا وطن لیڈر فتح اللہ گولن کی جماعت سے تعلق کے شبے میں 128 فوجیوں کی گرفتاری کاحکم دیا ہے۔ ترک حکام ان فوجیوں پر سنہ 2016ء  کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کر رہے ہیں ۔خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ترک پولیس گولن تحریک سے تعلق کے شبے میں 128 فوجیوں کی گرفتاری کے لے چھاپے مار رہی ہے۔ان میں سے نصف فوجی مغربی ساحلی علاقے ازمیر اور باقی ملک کے دیگر 30 علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ذرائع کاکہنا ہیکہ پولیس کومطلوب فوجیوں میں امریکا میں مذہبی رہ نما فتح اللہ گولن کی تحریک کے ساتھ وابستگی کا شبہ ہے۔ ترک حکومت کا دعویٰ ہے کہ سنہ 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی فتح اللہ گولن نے کی تھی ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد اس میں ملوث ہونے کے شبے میں 77000 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات چلائے جا رہے ہیں جب کہ ڈیڑھ لاکھ سرکاری ملازمین جن میں فوج اورپولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں کو ملازمت سیفارغ کردیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا