English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کیلئے انتخابی مہم شروع کردی

share with us


 جھوٹے میڈیا نے پہلے بھی میرے خلاف خبریں چلائیں‘اورلینڈو میں حامیوں سے خطاب


واشنگٹن:19جون2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کے لیے انتخابی مہم شروع کردی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں 20 ہزار حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے میڈیا نے پہلے بھی میرے خلاف خبریں چلائیں۔انہوں نے کہا کہ 2016ء  میں انتخابات سے کچھ پہلے ایف بی آئی نے اوباما کو ممکنہ روسی مداخلت کا بتایا تو بارک اوباما نے کچھ نہیں کیا، کیوں کہ اْن کے خیال میں ہیلری کلنٹن جیت رہی تھیں۔امریکی صدر نے مزید کہاکہ صدر بن کر میں نے روس پر پابندیاں لگائیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا