English   /   Kannada   /   Nawayathi

پرائیویٹ ڈاکٹروں کے ایک روزہ ہڑتال پر ریاست بھر میں اوپی ڈی خدمات معطل 

share with us

منگلورو 17/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  کلکتہ میں ایک ڈاکٹر پر حملہ کے خلاف اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آج ملک بھر میں اوپی ڈی خدمات معطل رہی۔ آج صبح چھ سے جاری ہڑتال کل صبح چھ بجے تک جاری رہے گی۔ 
    بھٹکل سمیت کنداپور،اڈپی اور منگلورو میں ڈاکٹروں نے جملہ اسپتالوں میں اپنی خدمات فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کو مایوسی کا سامنا کرناپڑا۔ ہندوستان میں اسپتالوں کا مرکز تصور کیا جانے والے شہر منگلورو میں جملہ ڈاکٹروں کی خدمات معطل رہی۔ اسپتالوں کے ساتھ ساتھ اپنے نجی کلنک بھی ڈاکٹروں نے بند رکھ کر ہڑتال میں اپنی حاضری درج کرائی۔ منگلورو کے کئی ایک اسپتالوں میں اوپی ڈی جہاں روز تل دھرنے کے لیے جگہ نہیں رہتی تھی آج وہاں سناٹا نظر آیا۔ بہت سارے وہ احباب جنہیں اس ہڑتال کا علم پہلے نہیں ہوسکا تھاانہیں اسپتال پہنچنے پر انہیں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور لمبے انتظار کے بعد وہ اپنے اپنے گھروں کے لیے روانہ ہوگئے۔ 
    دوسری جانب حکومت کی جانب سے سرکاری ڈاکٹروں کو آج اپنی خدمات انجام دینے کا حکم نامہ جاری ہونے کے بعدسرکاری اسپتال میں ڈاکٹر معمول کے مطابق اسپتال پہنچے جہاں پہلے ہی سے کثیر تعداد میں مریض موجود تھے۔
    بھٹکل کے سرکاری اسپتال کا آج بڑی تعداد میں مریضوں نے رخ کیا جہاں مریضوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم نہ ہونے سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ منگلور کے سرکاری اسپتال وینلاک میں بھی مریض بھاری تعداد میں اپنے باری کا انتظار کرتے نظر آئے۔ کے ایم سی منیپال میں بھی آج اوپی ڈی خدمات بند رہی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا