English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملپے :  سیاحوں کے ساتھ مارپیٹ کا ہوم گارڈس پر لگا الزام 

share with us

اڈپی 17/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  ملپے ساحل سمندر میں آئے سیاحوں کے سمندر میں اترکر موج مستی کرنے کے دوران ہوم گارڈ کی جانب سے مخالفت کرنے کی ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ہوم گارڈ پر سیاحوں پر حملہ کرنے اور ان کے ساتھ بداخلاقی سے پیش آنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ مانسون کے آغاز کے ساتھ سمندر میں طغیانی کو دیکھتے ہوئے ملپے سمندر میں سیاحوں کے اترنے پر پابندی لگادی گئی ہے اور انہیں آگاہ کرنے کے لیے ساحل پر لال جھنڈے گاڑدئیے گئے ہیں اس کے علاوہ انہیں سمندر سے دور رکھنے کے لیے ایک کلومیٹر تک سات فٹ اونچا جالا بھی لگادیا گیا ہے لیکن اس کے باجود کل دوپہر بعض سیاح دوسرے راستے سے سمندر میں اترگئے جس پر ہوم گارڈ نے مخالفت کرتے ہوئے ان کے پاس موجود کین چھین لیے اور نہیں سمندر سے باہر آنے پر مجبور کیا۔بتایا جارہا ہے کہ ہوم گارڈ نے پہلے ہی سیاحوں کو سمندر نہ اترنے کی صلاح دیتے ہوئے طغیانی کے سلسلہ میں آگاہی دی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا