English   /   Kannada   /   Nawayathi

موجودہ حالات میں عرب مْمالک کو باہمی یکجہتی کی زیادہ ضرورت ہے‘متحدہ عرب امارات

share with us


مصری صدرکا مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے والے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان 


قاہرہ:17جون2019(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اماراتی وزیر خارجہ نے کہاکہ موجودہ حالات میں عرب ممالک کو مشترکہ چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی کی زیادہ ضرورت ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ ان کا ملک خلیجی خطے میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا میں امن واستحکام کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر تمام ممالک کے درمیان اتفاق رائے موجود ہے۔صدر السیسی نے مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے والے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا۔دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون جاری رکھنے اور خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھنے سے بھی اتفاق کیا۔عبداللہ بن زاید نے خطے میں امن وامان کے قیام کے لیے مصری کردار کو سراہا اور کہا کہ امن واستحکام کے لیے قاہرہ کی طرف سے تعاون مثالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عرب ممالک کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی فضاء  پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا