English   /   Kannada   /   Nawayathi

 بحر خلیج کے ساحل پر 4 ماہ کے دوران 279 ڈولفنز مردہ پائی گئیں 

share with us


 2010 میں بحری جہاز سے بہنے والا تیل ان ڈولفنز کی موت کی وجہ بنا ہے‘ماہرین


نیویارک:17جون2019(فکروخبر/ذرائع)بحر خلیج کے ساحل پر گزشتہ 4 ماہ کے دوران 279 ڈولفنز مردہ پائی گئیں۔ مختلف ٹیسٹوں کے پیش نظر کہا جا رہا ہے کہ 2010 میں بحری جہاز سے بہنے والا تیل ان ڈولفنز کی موت کی وجہ بنا-میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ میں بحر خلیج کے کنارے یکم فروری سے لے کر ماہ جون کے آغاز تک امریکی ریاست میسیسپی میں 121، لوزیانا میں 89 اور الباما میں 37 اور دیگر ساحلوں سے 32 ڈولفنز مردہ حالت میں ملی ہیں۔ماہرین تاحال ان کی موت کی اصل وجہ کے بارے میں معلوم کرنے میں ناکام رہے ہیں تاہم ابھی تک کئے گئے ٹیسٹوں کے پیش نظر کہا جا رہا ہے کہ 2010 میں بحری جہاز سے بہنے والا تیل ان ڈولفنز کی موت کی وجہ بنا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا