English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلہ دیش میں قیدیوں کے لیے ناشتے کا 200 سال پرانا مینیو تبدیل

share with us



19 ویں صدی میں برطانوی سامراج کی جیلوں میں قیدیوں کو روٹی کے ساتھ گْڑ دیا جاتا تھا
نئے مینیو میں روٹی کے ساتھ سبزی، پھل، سویٹس اور دال میں پکے چاول دیئے جائیں گے


ڈھاکہ:17جون2019(فکروخبر/ذرائع)بنگلہ دیش کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو ٹھونسے جانے پر ڈھاکہ حکومت کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا رہتا ہے مگر حال ہی میں بنگالی حکومت نے جیل اصلاحات کے ضمن میں قیدیوں کے لیے برطانوی استعمار کے دور کا 200 سال پرانا ناشتہ ختم کر کے قیدیوں کو نسبتا بہتر کھانا فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔بنگلہ دیش میں جیل امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر بزلور رشید نے کہا ہے کہ ملک کی تمام جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 81 ہزار ہے۔ ان کے ناشتے کا مینیو تبدیل کردیا گیا۔ نئے ناشتے میں متنوع اشیاء  کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 19 ویں صدی میں برطانوی سامراج کی جیلوں میں قیدیوں کو روٹی کے ساتھ گْڑ دیا جاتا تھا۔ اس کے سوا قیدیوں کو اور کوئی چیز میسر نہیں تھی۔ بنگالی حکومت بھی دو سو سال تک اسی پر عمل پیرا رہی ہے اور اب اس نے قیدیوں کے ناشتے میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔نئے مینیو میں روٹی کے ساتھ سبزی، پھل، سویٹس اور دال میں پکے چاول دیئے جائیں گے۔ ماضی قیدیوں کو 116 گرام روٹی اور 14 اعشاریہ 5 گرام گڑ دیا جاتا رہا ہے۔بنگلہ دیش کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو ڈالنے پر انسانی حقوق کی تنظیمیں ڈھاکا پر شدید تنقید کرتی رہتی ہیں۔ بنگالی جیلوں میں 35 ہزار سے زاید افراد کو رکھنے کی گنجائش نہیں مگر وہاں? پر بعض اوقات 60 سے 80 ہزار تک قیدیوں کو ٹھونس دیا جاتا ہے۔بزلور رشید کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے ناشتے کے ’مینیو‘ میں تبدیلی جیل خانوں اور قیدیوں کے حوالے سے اصلاحات کے عمل کا حصہ ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا