English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہانگ کانگ میں لاکھوں افراد کے مظاہرے، چیف ایگزیکٹو نے معافی مانگ لی

share with us

ہانگ کانگ:17جون2019(فکروخبر/ذرائع)ہانگ کانگ میں مجرموں کی حوالگی سے متعلق بل کے خلاف لاکھوں افراد نے  احتجاج کیا جس کے باعث چیف ایگزیکٹو کیری لام نے عوام سے مانگ لی۔ رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں لاکھوں افراد نے بڑے ہجوم کی صورت میں کئی گھنٹوں تک احتجاج کیا اور چیف ایگزیکٹو کیری لام کے استعفے کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ عوام کی جانب سے غم و غصے اور شدید احتجاج کے بعد کیرم لام مجرمان کی حوالگی سے متعلق مجوزہ بل پر بحث منسوخ کرنے پر مجبور ہوگئی تھیں۔ہانگ کانگ کی پارلیمنٹ جانے والے راستوں پر لاکھوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ اتوار کے مظاہرے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جس میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔کیرم لام کے دفتر سے جاری بیان میں اعتراف کیا گیا کہ انتتظامیہ کی جانب سے بِل پیش کرنے اور اس سے متعلق معاملات سنبھالنے کی وجہ سے کئی تنازعات نے جنم لیا اور اکثر شہری پریشان اور مایوس ہوئے۔بیان میں کہا گیا کہ چیف ایگزیکٹو شہریوں سے معذرت خواہ ہیں اور تنقید کو سنجیدگی سے قبول کرتی ہیں۔قبل ازیں ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کی جانب سے غیرمعینہ مدت تک بِل منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم چیف ایگزیکٹو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کیری لام کے استعفے، بل کو مستقل طور پر منسوخ کرنے اور پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کے استعمال پر معافی مانگنے کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا۔سیاسی تجزیہ کار ڈکسن سنگ نے  بتایا کہ ہانگ کانگ کے عوام کو لگتا ہے کہ کیری لام سنجیدہ نہیں ہیں اور وہ انتہائی مغرور ہیں، میرا خیال نہیں کہ عوام کے اشتعال میں کمی آئے گی۔12 جون کو ہانگ کانگ میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے دوران جھڑپیں شدت اختیار کرگئی تھیں جسے دہائی کا بدترین مظاہرہ قرار دیا جارہا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا