English   /   Kannada   /   Nawayathi

 فرانس‘پیلی جیکٹ والوں کا   31ویں ہفتے بھی  احتجاج جاری رہا 

share with us


تلوز میں پولیس سے  جھڑپ کے دوران  متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا 


پیرس:17جون2019(فکروخبر/ذرائع) فرانس کے صدر ایمانیول میکرون کی اقتصادی معاشی پالیسوں کے خلاف پیلی جیکٹ مہم 31ویں ہفتے بھی جاری   رہا۔مہم کے طویل ہونے کے باعث حکمت میں تبدیلی آگئی ہے اور اب  بڑے شہروں میں بھرپور مظاہرے جبکہ دیگر چھوٹے  شہروں میں جزوی مظاہرے ہوں گے۔اس ہفتے تلوز شہر میں پر تشدد مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا جس میں متعددافراد کو گرفتار کیا گیا۔اس کے علاوہ املا ک  کو بھی نقصان پہنچا،ادھرمظاہرین نے  صدر ایمانیول میکرون  کے مستعفی ہونے تک مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا۔یاد رہے کہ فرانس میں جاری پیلی جیکٹ  مہم کے نتیجہ میں حکمران جماعت کو یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں شکست کا سامنا   کرنا پڑا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا