English   /   Kannada   /   Nawayathi

شری شری روی شنکر کی پروفیسر طاہر محمود سے ملاقات، ایودھیا تنازع پر بات چیت

share with us

نئی دہلی:17جون2019(فکروخبر/ذرائع) ایودھیا کے نزاعی معاملہ میں سپریم کورٹ کی قائم کردہ مصالحتی کمیٹی کے سرگرم رکن شری شری روی شنکر نے قومی اقلیتی کمیشن کے سابق چیرمین اور لاکمیشن آف انڈیا کے سابق رکن پروفیسر طاہر محمود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مصالحتی کمیٹی کی ذمہ داریو ں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پرفیسر طاہر محمو دنے اس بات سے مکمل اتفاق کیا ہے کہ عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے نزاع کے سبھی فریقوں میں اتفاق رائے سے مصالحت ہوجانا ملک و قوم کے عین مفاد میں ہوگا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کے سربراہی والی ایک پانچ رکنی بنچ نے متعلقہ مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ۸/ مارچ کو مصالحت کی کوشش کرنے کیلئے ریٹائرڈ جج جسٹس خلیفۃ اللہ، مصالحتی قوانین کے ماہر وکیل سری رام پنچو اور دھرم گرو شری شری روی شنکر پر مشتمل ایک کمیٹی دے کر دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ روی شنکر نے طاہر محمو د سے اس اہم مدہ پر گفتگو کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا