English   /   Kannada   /   Nawayathi

لوک سبھا کا اجلاس شروع ، طلاق ثلاثہ سمیت ۱۰ اہم بل منظور کرنے کی کوشش میں بی جے پی

share with us

نئی دہلی :17جون2019(فکروخبر/ذرائع)17ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس آج شروع ہو گیا ہے۔ آج پہلے دن تو نو منتخب ارکان کو حلف دلایا جائے گا۔ اس لوک سبھا میں جہاں کئی چہرے نئے دکھائی دیں گے وہیں کچھ ایسے چہرے جن میں لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، سابقہ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، سشما سوراج اور میرا کمار شامل ہیں، وہ 17ویں لوک سبھا میں نہیں دکھائے دیں گے۔ پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں طلاق ثلاثہ سمیت کئی اہم بلوں پر بحث ہوگی اور 5 جولائی کو عام بجٹ پیش ہوگا۔

گزشتہ ہفتہ کل جماعتی میٹنگ ہوئی تھی جس میں وزیر اعظم نے تمام سیاسی پارٹیوں سے ملک کی ترقی اور ہم بلوں پر مدد مانگی اور انہوں نے حزب اختلاف سے مطالبہ بھی کیا کہ وہ ایوان کی کارروائی اچھی طرح چلنے دیں اور ہر مدے پر بحث کریں۔ اہم بلوں میں طلاق ثلاثہ کا بل بھی شامل ہے۔

کئی ایسے سیاسی رہنما جو ایوان کی پہچان تھے اور جن کے بغیر ایوان کا تصور بھی بڑا عجیب تھا وہ اس مرتبہ لوک سبھا میں نظر نہیں آئیں گے۔ان چہروں میں لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، سشما سوراج، سمترا مہاجن، میرا کمار، جیوتی راجے سندھیا، ملیکارجن کھڑگے، شتروگھن سنہا وغیرہ شامل ہیں۔ ادھر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی بھی راجیہ سبھا کی رکنیت ختم ہونے کا وقت آرہا ہے اور اگر ان کو دوبارہ کانگریس نے پارلیمنٹ نہیں بھیجا تو وہ بھی پارلیمنٹ کے لئے تاریخ ہو جائیں گے۔

اجلاس شروع ہو گیا ہے اور ابھی تک یہ طے نہیں ہے کہ کانگریس کی طرف سے لوک سبھا میں کون قیادت کرے گا۔ اس تعلق سے یہ کہا جا رہا ہے کہ اجلاس باقائدہ 20 جون سے شروع ہو گا اس لئے اس پر فیصلہ کرنے کے لئے ابھی وقت ہے۔ واضح رہے 5 جولائی کو بجٹ سفارشات پیش کی جائیں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا