English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں بارش کے موسم میں گرمی کے موسم کاہورہا ہے احساس ،  آج شدید گرمی کی وجہ سے لوگ پریشان 

share with us

بھٹکل 16/ جون 2019(فکروخبر نیوز) شہر میں بارش کے موسم میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے ایک مرتبہ عوام کو پھر شدت سے گرمی کا احساس ہورہا ہے۔ عام طور پر 7 جون یا اس سے پہلے ہی مانسون دستک دے دیتا تھا لیکن اس مرتبہ ایک ہفتہ تاخیر سے بارش شروع کے باوجود دو چار روز کے اندر ہی بارش کے آثار ختم ہوگئے ہیں۔ آج نکلی تیز دھوپ کی وجہ سے لوگوں کو گرمی کے موسم کا دوبارہ احساس ہوا۔ آسمان صاف ہونے کی وجہ سے بارش کے بھی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق اگلے چند دنوں میں بھی تیز دھوپ رہے گی اور بارش کے امکانات کم رہیں گے۔ دوسری جانب سے پینے کے پانی کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ دو چار دنوں کی بارش کے بعد کنوؤں میں جمع پانی ختم ہورہا ہے اور ایک مرتبہ عوام کو پانی کی مشکلات گھیرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ مانسون کو شروع ہوتے دیکھ کر کسانوں نے بیج بوئے لیکن اب بارش نہ ہونے سے ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہونا فطری بات ہے۔ شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھی کہیں پربھی بارش نہیں ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا