English   /   Kannada   /   Nawayathi

پرائیویٹ ڈاکٹروں کے احتجاج کا اثر نہیں پڑے سرکاری ڈاکٹروں پر 

share with us

حکومت کی طرف سے جاری نوٹس میں تمام سرکاری ڈاکٹروں کو پیر کے روز حاضر رہنے کا حکم 

بنگلورو 16/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  بروز پیر17جون سے 18جون صبح چھ بجے تک اوپی ڈی خدمات فراہم نہ کرنے کے نجی ڈاکٹروں کے فیصلہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر نے آج اعلان کیا ہے کہ سرکاری ڈاکٹرس کسی بھی صورت میں احتجاج میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور انہیں 17جون کو ڈیوٹی پر حاضر رہنا ضروری ہوگا۔ڈپارٹمنٹ کے کمشنر کی جانب سے جاری سرکیولر میں کہا جارہا ہے کہ انڈین میڈیکل اسوسی ایشن نے پیر کے روز اوپی ڈی خدمات فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی خدمات مہیا ہوں گی اور اس روز کسی بھی ڈاکٹر کی چھٹی منظور نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب سرکاری میڈیکل آفیسراسوسی ایشن نے آج اس معاملہ پر میٹنگ بھی طلب کی تھی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا